اس خط میں کیا تھا جس نے شہلا رضا کو یکدم شہرت کے آسماں کا مھتاب بنا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 09:39 صبح

کراچی (مانیٹرنگ) ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو پھر سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں ان سے50 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے ۔

شہلا رضا نے  کہا ہے کہ انہیں آج صبح دھمکی آمیز خط ملا ہے جس میں ان سے 50کرو ڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں قتل کرنے اور سندھ اسمبلی کو اڑانے کیدھمکی بھی دی گئی ہے ۔انکا مزیدکہنا ہے کہ خط سیٹلائٹ ٹاﺅن راولپنڈی سے پوسٹ کیا گیا ہے جس میں چار مختلف افراد کے نام اور موبائل فون نمبر بھی درج ہیں جبکہ دھمکی دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں میرا حشر بھی وہی کیا جائے گا جو بینظیر بھٹو کا کیا گیا تھا ۔ انہوں نے خط کے حوالے سے ڈی جی رینجرز اور پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔