پاکستان سپر لیگ کا فاتح کون ہوگا؟شیخ رشید احمد نے اسلام آبادکی نہیں بلکہ ایک اورٹیم کی کامیابی کی پیش گوئی کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 06, 2017 | 19:39 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایونٹ میں اسے ہارٹ فیورٹ قرار دیدیا۔
پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اپنے شہر کی ٹیم کی سپورٹ کروں گا۔ تاہم بعد ازاں جب انہیں بتایا گیا کہ راولپنڈی کی ٹیم نہیں ہے اسلام آباد کی ہے تو شیخ رشید نے اسلام آباد یونائیٹڈ پر کراچی کنگز کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کی حمایت کروں گا اور پورا یقین ہے کہ کراچی کنگز ہی ایونٹ کی فاتح بنے گی۔