”قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے استعفے کی پیشکش کردی “

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 12:15 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استعفے کی پیشکش کردی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سارے معاملے کی جڑ سپیکر ہیں ، وہ وزراءکو دیکھ کر فیصلے کرینگے تو ایسا ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ جمعرات کو پیش آنیوالے واقعے کے ذمہ دار بھی سپیکر ہی
ہیں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپیکر ایاز صادق نے مستعفی ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اعتماد نہیں ہے اس لئے وزیراعظم نواز شریف کو اپنا استعفیٰ بھیجوں گا۔