مخالفت میں ڈاکومنٹری بنانے پر شریف خاندان کے کس فرد کولندن بھیجا گیا کہ جاکر بی بی سی کو لگام ڈالو؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 07:31 صبح


 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی (سما) کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کا ہر ادارہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کرنے والے لوگ یہ ہیں۔ مال انہوں نے لوٹا ہے، کرپشن انہوں نے کی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ شریف خاندان کے افراد کس طرح اس میں ملوث ہیں۔
انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ (آئی سی آئی جے) کی رپورٹ بھی اس حوالے سے آ گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں یہاں بیٹھ کر آپ کے پروگرام میں بات کر رہا

ہوں تو کیوں مجھے لوگ دیکھ رہے ہیں؟ لوگوں کو پتہ ہے کہ یہ صحیح بات کرے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان کے ایک آدمی کو گزشتہ روز لندن بھیجا گیا ہے جاﺅ اور کسی طرح بی بی سی کو لگام ڈالو۔ شیخ رشید نے کہا کہ بی بی سی اس طرح لگام میں نہیں آئے گی۔