بڑی خبر: شیخ رشید کو نا اہل قرار دینے کی استدعا۔۔۔ جھوٹ سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 12:13 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو آرٹیکل 62,63کے تحت نا اہل کرنے کی درخواست دائر ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ رشید نے نئے ائیر پورٹ کے قریب ہزاروں کینال رقبہ اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔درخواست میںکہا گیا کہ شیخ رشید نے 15کینال کی زرعی اراضی کے عوض 15کروڑ کی خریداری ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا اصل نام رشید ب

ٹ ہے جنہوں نے اثاثے چھپائے اور جھوٹ بولا۔درخواست گزار نے کہا کہ گوشواروں میں شیخ رشید نے سالانہ 3لاکھ 70ہزار آمدن ظاہر کی جبکہ انہوں نے ایک سال میں 8لاکھ کے ہوائی ٹکٹ خریدے۔اس موقع پر شکیل اعوان نے محکمہ مال کا ریکارڈ بھی عدالت کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید کو آرٹیکل 62,63کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔