شیخ رشید نے بھی اوکے کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 26, 2016 | 17:03 شام
کراچی (مانیٹرنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری بہت اچھا فیصلہ ہے۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امید ہے نئے آرمی چیف کی تقرر دہشت گردی کیخلاف، سی پیک کیلئے اچھا فیصلہ ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب ابھی آخری مرحلے میں داخل نہیں ہوا، ضرب عضب ابھی بہت لمبےعرصےتک چلنےوالاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کے بہت سے لوگ سرحد کے پار ہیں،آپریشن چلتا رہے گا، انشاءاللہ نئے آرمی چیف بھی ادارے کو مزید مضبوط کرینگے۔