دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے بارے میں انوکھا انکشاف ہو گیا ، ایسا اعزاز جس کے لیے بڑے بڑے ترستے پھرتے ہیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 09, 2017 | 18:14 شام
لاہور (ویب ڈیسک) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی سوشل میڈیا پر پذیرائی کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں مگر ’انسٹا گرام‘ پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق الشیخ حمدان کے انسٹا گرام پر ’فزاع‘ کے لقب سے بنے اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 5 ملین تک جا پہنچی ہے۔الشیخ حمدان کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کی ’انسٹا گرام‘ پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہیں۔ان میں اسپورٹس، قدرتی مناظر اور مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز خاص طور پر شامل ہیں۔ ان کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہر تصویر میں دبئی کے کسی خوبصورت زاویے کی نشاندہی کی گئی ہوتی ہے جو ناظرین کے لیے بے پناہ کشش کا سبب بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پرلاکھوں افراد پسند کرتے ہیں۔