عنقریب جشن منائیں گے، پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی نجومی نے خوشخبری سنا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 30, 2016 | 12:32 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے عدم اعتما دہو یا استعفٰی حکمرانوں کا جلد صفایا ہو جا ئیگا۔ا بھی نواز شریف نے پرویز رشید کا صدقہ دیا ہے ۔ نواز شریف کو ابھی مزید قربانی دینا ہوگی۔ قومی راز فاش کرنے والے انجام کو پہنچیں گے ۔ انہوںں نے اپنے ویڈ پیغام میں کہا عوام اپنے حقوق کےلئے باہر نکلیں۔ وقت بہت قریب ہے نااہل لوگوں کا صفایا ہوگا عنقریب جشن ہوگا۔سیاسی کفن میں سیاسی مردہ دفن ہو گا۔ پرویز رشید کا استعفی نواز شریف کےلئے ریکٹر اسکیل پر 10 کا جھٹکا ہے۔