زائد المیعاد آنسو گیس کا استعمال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 28, 2016 | 19:02 شام

 

راولپنڈی (مانیٹرنگ) مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے استعمال کئے گئے آنسو گیس کے شیلز 1992ء میں بنائے گئے تھے۔ ان کے استعمال کی مدت 1994ء میں ہی ختم ہو چکی تھی۔ ماہرین کے مطابق تیاری کے بعد دو سال تک شیلز استعمال نہ ہوں تو ان کی گیس زہر بن جاتی ہے۔ راولپنڈی میں استعمال ہونے والے ان شیلز کے اثرات کیا ہونگے، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔شیر خوار بچے کی موت بھی ہوسکتا ہے اسی مہلک شیل سے ہوئی ہو۔