اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد چل بسے، فلمی حلقوں کا اظہار افسوس

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 11, 2016 | 19:09 شام

 

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جبکہ فلمی حلقوں نے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد سریندر شیٹھی کو دل میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق سریندر شیٹھی کو  دل کا شدید دورہ پڑاتھا اوراس دوران ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، سریندر شیٹھی کے پسماندگان میں بیوی اور2 بیٹیاں 

;شلپا اورشمیتا شامل ہیں۔

 

شلپا شیٹھی کے والد کی موت کی خبر سن کر فلمی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاجارہا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق سریندر شیٹھی کی آخری رسومات کل ممبئی میں اداکی جائیں گی جس میں کئی فلمی ستاروں کی شرکت متوقع ہے۔