پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے،پاکستانیوں کی انتہائی پسندیدہ اور محبوب شخصیت کا متنازعہ بیان سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 28, 2016 | 14:26 شام

لاہور( ویب ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ملک ہے لہذا غیر ملکی ٹیموں کو یہاں کھیلنے کے لئے نہیں آنا چاہیے۔بھارتی اخبار ”انڈیا ٹائمز“ نے جیو نیوز کے حوالے سے بتایا کہ جب تک جب تک پاکستان میں حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آتے،غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو مدعو کرنے کا رسک نہیں لینا چاہیے۔شعیب اختر کا یہ بیان کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ہم

یں صبر اور انتظار سے کام لینا ہوگا۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پھر سے شروع ہوگی لیکن ابھی حالات موافق نہیں اور اس میں کچھ وقت لگے گا۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کے چند روز پہلے نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔