شعیب اختر نے سرپرائز کا وعدہ نبھا دیا سوشل میڈیا پرکس کے ساتھ تصویر پوسٹ کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 10:17 صبح

راولپنڈی ( مانیٹرنگ رپورٹ)سابق فاسٹ با ولر شعیب اختر نے وعدے کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی تصویر جاری کر کے اسے اپنے دل کا ٹکڑا قرار دے دیا۔ انہوں نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ایسے رازسے پردہ اٹھائیں گے جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں رونق ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی تصویر جاری کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے دل کا ٹکڑا ہے۔ شعیب اختر کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،ہزاروں مداحوں نے تصویر کو خوب سراہااورنیک خواہشات کے کمنٹس کئے۔