نا معلوم افراد کی فائرنگ، سنیئر صحافی جابحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 12:32 شام


ساہیوال (مانیٹرنگ رپورٹ) ساہیوال نور شاہ روڈپر بابا مست کے دربار والے موڑ پر سینئر صحا فی اور امامیہ کمیٹی کے نائب صدر اور امام بارگاہ فاطمہ الزاہرہ کوٹ خادم علی شاہ کے متولی خالد بٹ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ان کا بیٹا پچیس سالہ علی خالد گولی لگنے سے شدید زخمی جس کی حالت نازک ہے


جسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔ واقعات کے مطابق خالد بٹ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ساہیوال نور شاہ روڈپربابا مست کے دربار سے واپس آ رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خالد بٹ موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ان بیٹا علی خالد شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال ساہیوال میں داخل کرا دیا گیا ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مقتول خالد بٹ سینئر صحا فی اور امامیہ کمیٹی کے نائب صدر اور امام بارگاہ فاطمہ الزاہرہ کوٹ خادم علی شاہ کے متولی تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تا ہم اس واقعے کوٹارگٹ کلنگ قرار دیا جارہا ہے۔سی ٹی ڈی اور پولیس کی دو ٹیمیں شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہیں کہ یہ قتل ٹارگٹ کلنگ ہے یا دہشت گردی یا ڈکیتی کی واردات ہے۔