اوساکا(مانیٹرنگ ڈیسک): جاپان میں ایسے جوتے بھی فروخت کئے جارہے ہیں جنہیں ہر کوئی مزے لے کر کھانا چاہتا ہے کیونکہ یہ جوتے چاکلیٹ سے بنے ہوئے ہیں۔اوساکا، جاپان کے ریہگا رائل ہوٹل میں ’لی ایکلات چاکلیٹ بوتیک‘ کے ذہین ماسٹر شیف، موتوہیرو اوکائی نے یہ جوتے اس انداز سے تیار کئے ہیں کہ اپنے تلووں سے لے کر فیتوں تک، دیکھنے میں یہ چمڑے سے بنے ہوئے اصلی جوتے لگتے ہیں؛ لیکن ایسا ہر گز نہیں۔موتوہیرو اوکائی نے چاکلیٹ پر اپنی خصوصی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ جوتے تیار ک
ئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 10.2 انچ ہے جبکہ یہ مکمل طور پر چاکلیٹ سے بنائے گئے ہیں۔یہ جوتے تین رنگوں میں دستیاب ہیں: ڈارک براؤن، لائٹ براؤن اور ریڈ براؤن (سرخی مائل بھورا)؛ جبکہ انہیں چمڑے جیسے اصلی جوتوں کی آخری شکل دینے کےلئے بہت زیادہ مہارت اور صبر آزما مرحلے سے گزارنا ضروری ہوتا ہے جس میں غلطی کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔