بڑی خبر: آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے ایسی شخصیت کراچی پہنچ گئی کہ کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا، ملکی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 12:49 شام

 


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دبئی کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی۔ وہ آج شام سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات سے آصف زرداری گھبرائیں گے نہیں۔ یہ ساری چیزیں چلتی رہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔وہاں اب بھی بڑے بڑے لیڈر موجود ہیں۔


تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کراچی کے علاقے میٹھادر میں ایدھی فاونڈیشن کا دورہ کیا اور منیجنگ ٹرسٹی فیصل ایدھی سے ملاقات کر کے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھاکہ مرحوم ایدھی صاحب پاکستان کی تاریخی شخصیت تھے جن کی انسانیت کےلیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق کہناتھا کہ وہ موجودہ حالات سے نہیں گھبرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج شام ان سے ملاقات کےلیے جاوں گا۔