فیس بک کے ذریعے لاہور کے نوجوان کو محبت میں پھنسا کر قتل کرنیوالی سیالکوٹی حسینہ پاکستان واپس پہنچ گئی، مزید تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 03, 2017 | 09:30 صبح

سیالکوٹ (نامہ نگار) شیرون قتل کیس کی فرار ملزمہ نائلہ واپس پاکستان پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر محبت کرنے اور گوجرنوالہ کے شیرون کے قتل کے بعد ملزمہ نائلہ 5 مارچ کو اسلام آباد سے دبئی فرارہوگئی تھی۔

 ملزمہ نائلہ نجی ائیر لائن کی فلائٹ این ایل 224 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ واپس پہنچ کر روپوش ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نائلہ عبوری ضمانت کروا چکی ہیں ‘ کل تفتیش کیلئے تھانہ بڈیانہ پیش ہوگی۔ شیرون قتل کیس مقدمہ کے دیگر ملزمان خالد اوربابر کی عبوری ضمانتیں بھی عدالت نے منظور کرلی ہیں۔