ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں نوازشریف کی 3 نسلوں کا احتساب ہورہا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 14:06 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءوں خوجہ آصف،سعد رفیق اور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی سب بڑی عدالت میں ایسا مقدمہ چل رہا ہے جس تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور نواز شریف کی 3 نسلوں کا احتساب کیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میڈیا کے سامنے الزامات لگاتی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کرتی،  مخالفین ا

ب تک ایک الزام بھی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں ایسا مقدمہ چل رہا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں وزیراعظم نوازشریف کی 3 نسلوں کا احتساب ہورہا ہے اور پی ٹی آئی کووزیراعظم اوران کے بیٹوں کے درمیان تحائف کے تبادلوں پراعتراض ہے۔ خود کو بڑا لیڈر کہنے والا مریم نواز سے ڈرتا ہے اور عدالت میں مریم نواز کے وزیراعظم کے زیرکفالت ہونے پرکیس لڑرہا ہے جبکہ مریم نوازکبھی کسی سرکاری عہدے پرنہیں رہیں۔رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ وزیراعظم کے گوشواروں میں مریم نوازکے زیرکفالت ہونے کا ذکر تک نہیں، مریم نوازشادی شدہ ہیں ان کے اپنے اثاثے اورزرعی اراضی ہے اور انہوں نے نوازشریف کو پراپرٹی کی قیمت ادا کردی تھی، وزیراعظم کی پراپرٹی رکھنے سے مریم نوازان کی زیرکفالت نہیں آجاتیں۔