اوئے مودی :کان کھول کر سن لو ۔۔۔۔۔۔ پاکستانیوں کے حقیقی لیڈر نے بھارتی وزیراعظ﷽م کو براہ راست دھمکی دے ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 06:13 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ میں مودی کو خبر دار کرتاہوں کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام اپنی بہادر فوج کے ساتھ ہیں ۔

ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔ ہمارے لیے پاکستان مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بعد مقدس ترین سرزمین ہے اور اس کی حفاظت کے لیے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ شیر دل قوم پر مودی کے یار مسلط ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان کو لوٹاہے ، بلکہ اس کے نظریے سے بھی بے وفائی کی ہے ۔ اگر وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہوگیا تو کوئی

لٹیرا احتساب کے شکنجے سے بچ نہیں سکے گا۔ پاکستان کا ساتھ دینے اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کرنے کے جرم میں ہمارے قائدین کو آج بھی بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر لٹکایا جارہاہے ۔مطیع الرحمن نظامی اور ان کے ساتھی اگر چاہتے تو حسینہ واجد سے معافی مانگ کر پھانسیوں سے بچ سکتے تھے مگر انہو ں نے نظریہ پاکستان کی لاج رکھی اور پاکستان کی محبت میں اپنی زندگیاں قربان کر دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر میں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیراہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ 2016 ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم جبران سلمان بٹ نے بھی خطاب کیا ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، حافظ سلمان بٹ اور عبدالغفار عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں سینیٹر سراج الحق نے تعلیم اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں