وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کاپریس کانفرنس میں۔۔۔۔ بڑا انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 15:32 شام


لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیرِ اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب ضروری ہے اور ان کے شوہر شہباز شریف کا لندن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ تہمینہ درانی نے اعلان کیا کہ آبدج سے عالستار ایدھی کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے عملی جدو جہد کا آغاز کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق سمجھیں اور ایسی سیاسی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں جو لوگوں کے مسائل حل نہیں کرت

یں۔ عوام آگہی حاصل کریں اور جنہیں ووٹ دیا ہے ان سے حساب بھی لیں۔

ایک سوال کے جواب میں تہمینہ درانی نے واضح کیا کہ میرے شو ہر شہباز شریف کا لند ن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ انہیں لندن فلیٹس سے وراثتی حق ملا ہے اور نہ ہی میرے شوہر کو لندن فلیٹس کا وراثتی حق چاہیے۔ وہ اپنے وطن میں رہیں گے اور یہیں کام کریں گے۔اس موقع پر تہمینہ درانی نے کرپشن کو ملک کے لیے ایک ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز احتساب ہو نا چاہیے۔کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے شفاف اور غیر جانبدار احتساب بے حد ضروری ہے۔