پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 20:30 شام

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ  کے لیے سڈنی پہنچ گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کی شام کو میلبرون سے سڈنی پہنچی۔ پاکستان اور آسٹریلیاء کی کرکٹ ٹیموں کو اتوار کو وزیراعظم آسٹریلیاء کی جانب سے سڈنی میں عشائیہ دیاجائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیاء کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیاء کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیاء کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔