نقل مافیا سرگرم:سیدمرادعلی شاہ کے احکامات کو ہواوں میں اڑا دیا گیا،پریشان کن خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 09:07 صبح

سندھ (مانیٹرنگ رپورٹ)ذرائع کے مطابق سندھ میں میٹرک کے پہلے ہی پیپرمیں انتظامیہ کے نقل روکنے کے تمام دعوے بے نقاب ہوگئے۔ لاڑکانہ بورڈ کی جانب سے 5 اضلاع میں(135)امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں مجموعی طورپر (819577) طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ نقل کی روک تھام کیلیے(388)چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں لیکن چھاپہ مار ٹیمیں اور نگران عملہ نقل مافیا کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔ لاڑکانہ میں نویں جماعت کا سندھی کا پرچہ آو¿ٹ ہوگیا، شہرمیں قائم فوٹواسٹیٹ کی دکانوں پرسن

دھی کا حل شدہ پیپر(100)صرف روپے میں دستیاب تھا۔

سکھر میں بھی ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھرکے زیراہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوئے تو سکھر بورڈ کی جانب سے(211) امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سکھر میں انگلش ون کا پرچہ 20 منٹ دیر سے شروع ہوا جب کہ چیکنگ کے باوجودبھی طلبہ گائڈیذاورحل شدہ پرچے ایگزامینیشن حال کے اندرلے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ شکارپورمیں بھی نویں جماعت کا سندھی کا پرچہ واٹس اپ کے ذریعے آو¿ٹ ہوگیا۔

جب کہ ڈہرکی کے ضلع گھوٹکی کے چند مراکز میں انگلش ون کا پرچہ واٹس اپ کے ذریعے آو¿ٹ ہوا۔