آئی جی سندھ کو حکومت کے معذرت خواہانہ احکامات
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 02, 2017 | 18:40 شام
وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی سے فرمائشیں
کراچی(مانیٹرنگ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں سے لوٹ کر ڈیوٹی پر واپس آنے والے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے سامنے فرمائشوں کے ڈھیر لگادیے ۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ چہ مگوئیوں کے جتنے شور کے ساتھ چھٹی پر گئے تھے ، پندرہ دن گزرنے پر اتنی ہی خاموشی سے دوبارہ چارج سنبھال لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے پاک کراچی چاہیے، ان کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ، ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن رینجرز سے اشتراک کے ساتھ چاہیے۔
مشیر اطلاعات سندھ کہتے ہیں کہ انہیں تو یہ معاملہ خوش خوش ہی لگ رہا ہے ،مگر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے معاملہ اتنا خوش خوش نظر نہیں آرہا ہے ،جنہوں نے چھٹیوں سے واپسی پر ایک ساتھ کئی ٹاسک سونپ دیئے ہیں ۔
چند روز پہلے آئی جی سندھ سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ کسی بھی افسر کو بدلنا صوبائی حکومت کی صوابدید ہے۔