معروف پاکستانی گلوکار کی بیٹی کے ساتھ نامعلوم افراد کا ایسا کام کہ باپ نے سر پکڑ لیا ، تفصیلات اس خبرمیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 09:43 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ)کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے معروف گلوکار ارشد محمود کولوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ارشد محمود اپنی فیملی کے ہمراہ گلستان جوہر سے گزررہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوارمسلح ڈاکوو¿ں نے ان سے لوٹ مار کی۔مسلح افراد نے ارشد محمود،ان کی اہلیہ اور بیٹی سے پرس ،موبائل فونزاور نقدی چھینی اور فرارہوگئے۔ارشد محمودبدھ کی صبح ہی بیرون ملک سے کراچی پہنچے تھے۔گلوکارارشدمحمود نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔پولیس کے مطابق ارشدمحمود اور ان کی فیملی سے لوٹ کی رپورٹ پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔