جنید جمشید کے بعد پاکستان کےایک اورمعروف اورعالمی شہرت یافتہ گلوکارنےگلوکاری کوخیرباد کہہ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 12:12 شام


لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کے معروف گلوکارنجم شیرازنے گلوکاری کوخیرباد کہہ کر اپنی ساری توجہ دین کی طرف کر لی ہے۔ اوراب ان کا اوڑھنا بچھونا دین اسلام ہی ہے۔ نجم شیرازاب نعتیں پرھتے ہیں۔گلوکارنجم شیرازنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کسی بھی وقت ہدایت دے سکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ میری بھی آنکھیں کھلیں تومیں نے معروف حمد “نہ تیرا خداکوئی اور ہے اور نہ میرا خدا کوئی اور”سے 2003ءمیں دینی سفر شروع کیا۔اس حمد کا مقصد ہی لوگوں کو بتاناتھاکہ یہ میں نیاہوں۔ پہلی مرتب

ہ ایمان آپ کا پختہ ہوتو کیا محسوس ہوتاہے۔ان کاکہناتھاکہ آپ یوں سمجھ لیں کہ گاڑی میں چلتے ہیں تو نقشہ پتہ ہوتاہے لیکن راستہ چلنے سے پتہ چلتاہے۔

نجم شیرازنے کہاکہ مجھے شوبزچھوڑنے پرمالی مشکلات کاسامنارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کہ زندگی میں اتار چڑھاﺅ آتاہے۔ معاشی طورپر بھی آتے ہیں۔اللہ گواہ ہے کہ کتنی مرتبہ اکاونٹ زیرورہااور پھر بھر گیا۔انہوں نے کہاکہ صرف شیطان ڈراتاہے کہ سڑک پر آجائیں گے۔ اگراس ڈر کو شکست دے کر اللہ کی بات مان لی جائے تو وہ ہرچیز دیتاہے۔معروف گلوکارنے کہاکہ جواللہ تعالی کی بات نہیں مانتے ان کوبھی وہ رزق دیتاہے تویہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اپنے راستے پرچلنے والوں کوبھوکامارے۔نجم شیرازنے کہاکہ اب میں کسی طرح بھی ذہنی طورپرپریشان نہیں رہتا۔میری زندگی میں ٹھہراو¿آچکاہے اوراب میں چوبیس گھنٹے ہی ایمان کے نشے میں رہتاہوں۔