یااللہ یہ کیا ماجرا ہے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آصف زرداری کو فون کر ڈالا ،مزید تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 30, 2016 | 05:21 صبح
لاہور(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فون کرکے سندھ اسمبلی کے پاس کردہ تبدیلی مذہب کے بل کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ اسمبلی خلاف آئین و شریعت قانون سازی کررہی ہے۔
۔73کا متفقہ آئین بھٹو کا قوم کیلئے تحفہ تھا جسے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متنازع بنانے پر تلی ہوئی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرکے اس خلاف آئین بل کو واپس لیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بل اقوام متحدہ کے آزادی مذہب کے چارٹر کے بھی خلاف ہے جس میں ہر فرد کو اپنی مرضی کا مذہب اختیار کرنے اور عبادت کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے