شکر الحمد للہ: آرمی چیف نے الودعی ملاقاتیں شروع کردیں ، یہ کس اہم ترین شخصیت نے کہا ہے ؟اس خبر میں جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 05:56 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیاہے ، جو قابل تحسین ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے جو ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے ۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم جنرل راحیل شریف کی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے دور میں نہ صرف ملک کو درپیش اندرونی خطرات کو دورکرنے کے لیے جرا ت مندانہ پالیسی اختیار کی بلکہ بھارت کے جنگی عزائم کو بھی ناکام بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ کرسی پر بیٹھے رہنے کی بجائے ا

گر قوم کے دل و دماغ میں جگہ بنائی جائے تو وہ کہیں زیادہ بہتر ہے جس کی بہترین مثال چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیش کی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام قومی اداروں کے سربراہان کو اس مثال کو مشعل راہ بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک فرد کے بجائے اجتماعی بصیرت پر انحصار کرناچاہیے ۔ فرد واحد کی پالیسیاں جمہوریت اور سیاست سمیت ہر جگہ ہمیشہ مسائل کا سبب بنتی ہیں ۔