وزیر اعظم فارغ نہیں،ہرسال اسلام میں منعقد ہونے والی سالانہ قومی سیرتؐ کانفرنس لاہور منتقل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 18:15 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ) وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیت کے باعث ہرسال اسلام میں منعقد ہونے والی سالانہ قومی سیرتؐ کانفرنس لاہور منتقل کردی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم مصروف ہیں اور اسلام آباد نہیں آسکتے اس لیے یہ کانفرنس ان کی شرکت کے لیے اسلام آباد سے لاہور منتقل کی جارہی ہے اور یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہی کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں کانفرنس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ت

ھی تاہم منتقلی کے احکامات آنے کے بعد لاہور میں کانفرنس منعقد کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات شروع کردیے گئے۔

واضح رہے کہ دو روزہ بین المذاہب ہم آہنگی اور سیرتؐ کانفرنس 11 اور12 ربیع الاول کو منعقد ہوگی، کانفرنس کے لاہور میں انعقاد کے لیےمقامی ہوٹل یا ایوان اقبال کا نام زیر غور ہے، قومی سیرتؐ کانفرنس پر دو کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی،کانفرنس میں دیگر مذاہب کے مندوبین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

یہ کانفرنس ہر سال اسلام آباد کے کنونشن سینٹر اسلا م آباد میں منعقد ہوتی ہے تاہم اس بار لاہور میں منعقد ہوگی۔