سجاد علی کا نیا گانا جاری ہوتے ہی یوٹیوب پر پہلے نمبر پرآگیا۔آپ بھی سنے اس گانے میں خاص بات کیا ہے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 21:05 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):معروف گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا ’ تماشہ‘ جاری کردیا جس میں ان کے ساتھ معروف پاکستانی نژاد گلوکار بوہیمیا بھی اپنی آواز کا مخصوص جادو جگا رہے ہیں۔سجاد علی کا گانا جاری ہوتے ہی پاکستانی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آگیا۔ان کے ساتھ گانے میں موجود بوہیمیا اس سے قبل بھی اردو و پنجابی گانے گا چکے ہیں۔اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے لکھا کہ وہ بوہیمیا جیسے عاجز انسان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ’تماشہ‘ میں اپنے رنگوں کا اضافہ کیا۔دوسری جانب بوہیمیا نے بھی سجاد علی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔سجاد علی معروف اداکار اور کرکٹر شفقت حسین ساجن کے بیٹے ہیں۔ وہ پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں دنیا ان کے مشہور گانوں ’بے بیا‘ اور ’چیف صاحب‘ پر جھومتی رہی۔سجاد علی خود بھی شاعر، اداکار اور ہدایتکار ہیں اور وہ اپنے گانوں کی شاعری عموماً خود ہی لکھتے ہیں۔