شادی پر دلہن نے ایسا لباس سلوا لیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 05, 2016 | 19:35 شام

سلوواکیہ: شادی پر ہر ایک کی خوہش ہوتی ہے کہ وہ اس لمحے کو یاد گار بنائے لیکن یورپے کے ملک سلواکیہ میں ایک خانہ بدوش لڑکی نے اپنے ارمان پورے کرنے کیلئے شادی کے جوڑے پر ہی 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر خرچ کردیے۔ 4 روز تک چلنے والی اس شادی میں دلہن کے کپڑوں پر یورو کرنسی کے سب سے بڑے نوٹ بھی چپکائے گئے تھے اور سونے کے بڑے بڑے گہنے اور زیورات پہنائے گئے تھے۔ 19 سالہ دُلہن کو غیرمعمولی طور پر بڑی سونے کی انگوٹھی پہنائی گئی تھی جب کہ پورے لباس کو سونے کے تاروں سے سجایا گیا تھا۔ پوری شادی پرلباس کے مقابلے میں ق
درے بہت کم رقم خرچ کی گئی ہے جو پاکستانی 40 لاکھ روپے کے برابر ہے۔ یہ لوگ سلوواکیہ میں رہنے والی وہ خانہ بدوش ہیں جن کا اصل ملک رومانیہ ہے اور اب بھی اس ملک میں ایک لاکھ سے زائد رومانیہ کے پاشندے رہتے ہیں۔ تقریب میں دُلہن جگہ جگہ اپنے نوٹوں کو گنتے ہوئے نظر آئیں اور بیروں اور موسیقاروں کو سیکڑوں ڈالر کی ٹپ دی گئی ہے۔