1 پیکٹ سگریٹ روزانہ پینے والوں کو کیا سنگین خطرہ ہر وقت لاحق رہتا ہے؟ جان کر آپ ابھی سگریٹ نوشی ترک کر دیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 08, 2016 | 07:23 صبح
لاہور(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ یومیہ ایک پیکٹ سگریٹ پینے سے انسانی جسم کو 17 مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق یومیہ ایک پیکٹ سگریٹ پھونکنے سے پھیپھڑے ہی نہیں، گلے، نرخرے، منہ، مثانے،معدے اور جگر کے جینیاتی عمل کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور یہ تبدیلیاں مختلف اقسام کے 17 کینسروں کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔سگریٹ نوشی کے نتیجے میں جینیاتی نقصان کے مکمل نقشے کا انکشاف نیو میکسیکو میں قائم لاس الاموس نیشنل لیبارٹریز کے سائنسدانوں نے پہلی بار کیا ہے۔اس تحقیق سے پہلے سائنسدانوں کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ تمباکو نوشی آخر اتنے زیادہ اقسام کے کینسرز کی وجہ کیوں بنتی ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی ڈی این اے کے بعض ٹشوز کو براہ راست نقصان پہنچاتی ہے۔