لواری ٹاپ پر برفباری کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 15:17 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ):واری ٹاپ پر پانچ دنوں میں 8 فٹ برف پڑنے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ نجی ٹی چینل کے مطابق چترال کے ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یر غون،پرخوندش،شاہ سلیم اور اویر سمیت کئی علاقوں میں 2 سے 4 فٹ برف پڑنے سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور سردی کی شدت بڑھنے سے علاقہ کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ پانچ روز میں لواری ٹنل پر 8 فٹ برف پڑنے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ حکام

کی جانب سے سیاحوں کی آمد پر چار روز قبل ہی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔