پاکستان کی تاریخ کا پہلا حیرت انگیز واقعہ،سوشل میڈیا پردوستی کرنیوالی لڑکی کا لرزہ خیز اقدام،نیپال فرار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 19, 2017 | 18:28 شام

 
گوجرانوالہ(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان کی تاریخ کا پہلا حیرت انگیز واقعہ،سوشل میڈیا پردوستی کرنیوالی لڑکی کا لرزہ خیز اقدام،نیپال فرار، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں سوشل میڈیاپر دوستی کے لرزہ خیز انجام کا پہلا ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس کو جان کر بھی یقین کرنا مشکل ہے ، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپر دوستی کرنے والی لڑکی لڑکے کو قتل کرکے نیپال فرار ہوگئی، لڑکی کا تعلق سمبڑیال سے بتایاجارہاہے جبکہ لڑکا باغبانپورہ لاہور کا رہائشی تھا، پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نیپال فرار ہوچکی ہ

ے جبکہ لڑکی کے والدین کو گرفتارکرلیاگیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ بڈیانہ کے کھیتوں سے ایک شخص کی لاش م لی ہے جو کہ لاہور باغبانپورہ کے رہائشی شیرون بھٹی کی ثابت ہوئی ہے ،قاتل لڑکی کے گھر سے شیرون کا موبائل کپڑے اوردیگر سامان بھی برآمد کرلیاگیا ہے دونوں نے بیرون ملک جانے کا پلان بنایاتھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناءپر لڑکی نے لڑکے کو قتل کردیا اور خود اکیلی ہی نیپال فرار ہوگئی۔