فضائی حادثہ سوشل میڈیا،فنکار اور کنجر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 08:10 صبح


لاہور(خصوصی رپورٹ)شائستہ جتوئی نے فیس بک پر جہاز کے حادثے پر حکمرانوں کی بے حسی پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف صبح و شام "برسنے" والے۔۔۔ اور وزیر اعظم و اہل خانہ کے درباری وزیر آج ایک عظیم قومی سانحہ پر با لکل خاموش کیوں؟؟؟
کہاں ہے اینگری ۔۔۔ جیسی وزیر اطلاعات، کہاں ہے مسخرہ وزیر، کہاں ہے خلائی ۔۔۔، کہاں ہے اسلام آباد کا قبضہ مافیا وزیر، کہاں ہیں مشرف کے تلوے چاٹنے والے سابق وزیر؟؟؟ کسی بندے نے بھی اس سانحہ پر عوام کو اعتماد میں

نے نہیں لیا، کسی بھی وزیر نے اس معاملے کو سرکاری سطح پر نہیں دیکھا۔۔۔ کہاں ہے ناکام لیگ کی تجربہ کار ٹیم؟؟؟۔اس پر فارروق سپرا نے کہا کہ عمران خان خود خاموش کیوں ہیں؟؟؟۔

فاروق سپرا


کچھ لوگ جنید جمشید کی موت پرآنسو بہا رہے ہیں توکچھ اسے قدرت کا انتقام کہہ رہے،کچھ انہیں کنجر کا لقب دے کر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔اس پر بدر سعید نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا ہے کہ جنید جمشید "کنجر" رہتا تو آج وہ لوگ بھی اس کے جانے پر دکھ کا اظہار کر رہے ہوتے جو اس کی توبہ کے بعد اب قرفہ ورانہ بنیادوں پر خوشی کا اظہار کرتے پائے جا رہے ہیں۔ وہ جیسا بھی تھا لیکن تسلیم کرنا ہو گا کہ وہ ان پندرہ سالوں کی زندگی سے بہتر تھا جو اس نے پہلے گزاری تھی۔بدر سعید نے کنجر لفظ ان کو اس نام سے پکارنے والوں کیلئے طنز کے طور پر استعمال کیا۔اس پر بھی تنقید ہوئی۔

اس کا جواب بدر نے یوں دیا۔میرے کئی دوست گلوکار ہیں لیکن یہاں جس سوچ کے حامل لوگوں کی نشاندہی مقصود ہے اگر اس کے لئے کنجر کے سوا کوئی لفظ موجود ہو تو آپ بتا دیجئے۔ اگر نہیں معلوم تو شہزاد رائے سے پوچھ لیں جس نے اس حوالے سے پوری ایک داستان بیان کر دی تھی چودھری صاحب والی۔۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ہمارے ایک دوست کا سوال آج بھی زندہ ہے جو کہتا تھا کہ لوگ مولوی اور گلوکار کو عزت دیتے ہیں ، پیسے دیتے ہیں ، احترام بھی کرتے ہیں لیکن رشتہ نہیں دیتے۔ جہاں تک بات لفظ کنجر کی ہے تو جنید جمشید اپنے ہی ایک انٹرویو میں خود بھی بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے شوقیہ گلوکاری کی تو ایک شادی کی تقریب مین ان کی والدہ کی ایک جاننے والی بھی تھیں۔ جنہوں نے ان کی والدہ کو آ کر بتایا کہ تم تو کہتی تھی بیٹا پڑھ رہا ہے لیکن وہ تو کنجر بنا ہوا ہے۔
امجد سلیم علوی اور فاروق انجم نے بجا کہا کہ ہمارا المیہ یہ بھی ہے کہ نائی کو نائی...درزی کو درزی تو کہا جاتا ہے کامیڈین کو مخولیا کہا جائے تو وہ برا مان جاتے ہیں۔گانے والا سنگر کہلانا پسند کرتا ہے گوّیا کہا جائے تو منہ بن جاتا ہے....بدر سعیدشاہ نے ایسا لفظ نہیں بولا جو غلط ہو۔