سوڈان:میچ دیکھتے شائقین فٹ بال پر فائرنگ ،9 ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 08:16 صبح

جوبا(ویب ڈیسک)جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ سوڈانی پولیس کے مطابق ویک اینڈ پر یہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ ٹیلی وژن پر ایک فٹبال میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ دسمبر 2013ء سے جنوبی سوڈان خانہ جنگی کا شکار ہے۔