جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 10, 2017 | 19:36 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اداکارہ سوہا علی نے پروڈیوسر ارشد چوہدری کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست جمع کرائی ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوہا علی نے سی سی پی او لاہور کے دفتر میں ایک درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پروڈیوسرارشد چوہدری مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ پروڈیوسر نے کہا ہے کہ اگرپولیس کو اس حوالے سے بتانے کی کوشش کی تو وہ ان کے اکلوتے بیٹے کو قتل کردے گا۔ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے سوہا علی نے الزام عائد کیا کہ پروڈیوسر ارشد چوہدری نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کے نام پر کئی لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، حکام نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ سوہا علی کی جانب سے ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے اب تک کسی کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔دوسری جانب لاہور پولیس کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ سوہا علی کی درخواست آنے کے بعد معاملے کو دیکھا جارہا ہے تاہم اداکاراؤں کی جانب سے اس قسم کے الزامات لگانا لاہور تھیٹر کمیونٹی میں عام ہیں لیکن پھر بھی معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔