بہت اوپر اٹھانے یا نیچے گرانے کیلئے سہیل وڑائچ دنیا میں چلے گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 22, 2017 | 17:27 شام
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)معروف صحافی سہیل وڑائچ بطور گروپ ایڈیٹر دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ ہوگئے ہیں،دنیا ٹی وی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا نیوز میں شامل ہونا میرے لیے چیلنج ہے،کوشش ہوگی اپنے تجربات کو بہتر انداز میں نبھا سکوں،کوشش کروں گا ٹی وی بھی پروگرام کروں،پہلے بھی کوشش رہی ہے کہ جو سیکھا ناظرین اور قارئین تک پہنچاتا رہا،ہماری کوشش ہونی چاہیے - تعصب سے بالا تر ہوکر اپنی معلومات اور علم کو لوگوں تک پہنچائیں۔
پانامہ کیس میں اخلاقی طور پر میاں نواز شریف کو بہت نقصان پہنچا ہے،اگر ان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو آئندہ عام انتخابات میں نقصان ہوگا،نواز شریف کے پاس ایک خوبی ہے کہ ن لیگ عوام کیلئے بہترین آپشن ہے،پیپلز پارٹی لوگوں کو متاثر کرنے اور اپنی طرف کھینچنے میں ناکام ہیں،پرانے لوگوں کے ساتھ انتخابات میں کامیابی ممکن نہیں ہے،نئے لوگوں کو اپنی متوجہ کرنے کیلئے نیا پروگرام دینا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے عالمی حالات پر اثرات پڑیں گے۔
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ سہیل وڑائچ دنیا گروپ سے وابستہ ہوگئے ہیں،ان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔
دنیا کامران خان کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہتے ہیں،ایک معروف اور تجربہ کار صحافی ہیں اخبار اور ٹی وی چینل کیلئے بہترین خدمات پیش کریں گے۔