فسران کے آرمی چیف سے ڈان لیکس اور رانا ثناءاللہ سے متعلق سوالات کئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 14:31 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ) سمانیوز کے مطاب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینٹرل کمانڈ ہیڈکواٹرز کھاریاں کا دورہ کیا اور افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ۔تقریب میں افسران نے آرمی چیف سے بعض قومی معاملات پرشکوے بھی کئے، ذرائع کے مطابق افسران کے آرمی چیف سے ڈان لیکس اور رانا ثناءاللہ سے متعلق سوالات کئے گئے ۔

 

ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے فوجی افسر نے سوال کیا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات اب تک مکمل نہیں ہوسکیں جبکہ فوجی عدالتوں سے متعلق راناثناءاللہ کےبیان پربھی بات چیت

ہوئی۔

 

آرمی چیف سے کھاریاں میں افسران کامختلف امور پرتبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افسروں اورجوانوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہترین ادارہ ہے، ادارے کی ساکھ اور عزت برقرار رکھی جائے گی۔

 

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ادارے کی عظمت،ساکھ کو محنت،خدمت سےبرقراررکھیں گے، آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی میں کردار پرجوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔