صومالیہ میں لڑائی سات افراد ہلاک،15زخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 14, 2016 | 05:03 صبح

 

 
واشنگٹن(مانیٹرنگ)
وسطی صومالیہ میں دوبارہ لڑائی چھڑنے کے نتیجے میں کم ازکم سات افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔
گلکایو میں، جو وسطی صومالیہ کے مدوگ خطے میں واقع ہے، پنٹ لینڈ کی علاقائی انتظامیہ کی وفادار افواج گالمدوگ کے حامیوں سے لڑ رہی ہیں، جو دونوں وفاق کی ر±کن ریاستیں ہیں۔
قصبے کے ایک مکین مسطاف عبدی حشی نے جاری جھڑپ کو 20 برسوں کی سنگین لڑائی قرار دیا ہے۔
ا±نھوں نے کہا کہ ”لڑائی دوپہر سے شروع ہوئی اور عشا کی نماز کے

وقت جا کر تھمی، جس میں دونوں فریق نے بھاری توب خانہ اور مشین گن کے گولے استعمال کیے۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ فائرنگ کا شدید تبادلہ تھا۔ میں اس شہر میں 20 برسوں سے مقیم ہوں۔ میں نے کبھی اتنی شدید لڑائی نہیں دیکھی“۔