جنید جمشید کے بیٹے باپ کا مشن جاری رکھنے کے لیے کہاں پہنچ گئے۔جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 21:35 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): اپنے والد ادھورے مشن کو جاری رکھنے کیلئے جنید جمشید کے صاحبزادے کراچی میں فٹ پاتھ اسکول جاپہنچے۔جنید جمشید کے بڑے صاحبزادے تیمور اپنے چھوٹے بھائیوں بابر اور سیف اللہ کے ساتھ کراچی کے فٹ پاتھ اسکول آئے، وائٹ بورڈ پر طلبہ کو پڑھایا۔کبھی جنید جمشید کراچی کے فٹ پاتھ پر قائم اس اسکول میں آیا کرتے تھےجعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے تعاون سے جنید جمشید کے صاحبزادگان نے فلاحی کاموں کے سلسلے کا آغاز کیا تو ادارے کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے اسے خوش آئند کہا۔ایدھی صاحب دنیا سے گئے، فیصل

ایدھی نے جگہ سنبھال لی، امجد صابری کے اہل خانہ بھی شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اب جنید جمشید کے بیٹوں نے فلاحی کاموں کا محاذ سنبھال لیا ہے۔