کب،کہاں اورکس سے؟دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنی منگنی کے حوالے سے بڑااعلان کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 31, 2016 | 13:01 شام
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے سے منگنی کا فیصلہ کرلیا جس کی باقاعدہ رسم آئندہ برس فروری میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی نئے سال کی آمد کے موقع پر منگنی کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں جن کی دونوں کی جانب سے تردید کی گئی ہے لیکن اب بالی ووڈ کی ایک اور حسینہ کی منگنی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے کے ساتھ طویل معاشقے کورشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی دونوں منگنی کرلیں گے جب کہ منگنی کی تقریب فروری میں ادا کیا جائے گی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا جائے گا تاہم اداکارہ نے تاحال ان خبروں پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جس سے منگنی کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اور بنٹی سجدے کو 2012 میں مختلف مقامات اور تقریبات میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ نے ہمیشہ اپنے تعلق پر خاموشی اختیار کی جب کہ بنٹی سجدے پہلے ہی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔