سندھ حکومت کا دھماکے کے باعث تین روزہ سوگ کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 16, 2017 | 18:40 شام

سہون شریف(مانیٹرنگ ڈیسک):سیہون شریف کی درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر سندھ حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق تین دن کے یوم سوگ کے دوران صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ اور حکومت نے اس دھماکے کی شدید مذمت بھی کی ہے۔جنرل باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم شہریوں کے خون کی ایک ایک بوند کا بدلا لیں گے۔