ایسا ٹی وی چینل جس نے ایک فلم کے 100 سال کے نشریاتی حقوق خرید لیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 16:16 شام


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ” سوریا ونشم “ بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے، اور یہ اس لیے سب سے زیادہ نہیں دیکھی گئی کہ یہ بہت کمال کی فلم ہے یا اس نے بہت زیادہ بزنس کیا تھا بلکہ یہ اس وجہ سے انڈیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے کیونکہ ’ سیٹ میکس ‘ نامی ٹی وی چینل پر ہر اہم موقع پر چلادی جاتی ہے اور مجبوراً لوگوں کو یہ فلم دیکھنی پڑتی ہے۔
1999 میں بننے والی فلم ’ سوریا ونشم‘ میں امیتابھ بچن نے ڈبل رول ادا کیا تھا لیکن

سیٹ میکس چینل پچھلے 13 سال سے اتنی بار اس فلم کو اپنے چینل پر چلا چکا ہے کہ لوگ اکتا گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے، جس دن یہ فلم سیٹ میکس پر نشر نہ ہو اس دن کو سوشل میڈیا صارفین یوم تشکر کے طور پر مناتے ہیں۔
تاہم اب یہ عقدہ بھی بالا ٓخر کھل ہی گیا ہے کہ سوریا ونشم سیٹ میکس پر اتنی زیادہ کیوں چلائی جاتی ہے؟ ۔ دیسی مارٹینی کے مطابق سیٹ میکس کی مارکیٹنگ ہیڈ وشالی شرما کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’ سونی گروپ نے سوریا ونشم فلم کے نشریاتی حقوق 100 سال کیلئے خرید رکھے ہیں اس لیے یہ فلم بار بار نشر کی جاتی ہے‘۔
سیٹ میکس کی مارکیٹنگ ہیڈ وشالی شرما کا بیان سامنے آنے کے بعد بھارتی عوام ایک دفعہ پھر مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں اس عذاب سے اگلے 83 سال مزید گزرنا پڑے گا جو ناقابل برداشت ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی 1995 میں بننے والی فلم ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اب تک دنیا کی سب سے زیادہ سینما پر چلنے والی فلم ہے کیونکہ ممبئی کے ایک سینما میں گزشتہ 21 سال سے مسلسل اس فلم کا روزانہ کم از کم ایک شو ضرور چلایا جاتا ہے۔