مسجد نبوی کی لائبریری میں قدیم نسخے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 21, 2016 | 14:17 شام
مدینہ منورہ (شفق دیسم) مسجد نبوی سے متصل مکتبے کے لائبریرین بدر بن رزیق العوفی کا کہنا ہے کہ اس لائبریری کا سارا انتظام وانصرام حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے پاس ہے۔ لائبریری سعودی عرب کی پرانی لائبریریوں میں شامل ہے جس میں 580 ہجری کے دور کی کتب اور قرآن پاک کے قدیم نسخے موجود ہیں۔اس لائبریری کا باقاعدہ قیام شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں1352ھ میں ہوا اور اس کا افتتاح اس وقت کے ڈائریکٹر اوقاف عبید مدنی نے کیا تھا۔ العوفی نے بتایا کہ لائبریری قریبا 744 مربع میٹر پر پھیلی ہے اور اس میں سالانہ نصف ملین افراد وزٹ کرتے ہیں۔ لائبریری میں کتب کیلئے 466 الماریاں ہیں جن میں 1 لاکھ 60 ہزار کتب موجود ہیں۔ لائبریری میں قریبا 21 زبانوں کی کتب موجود ہیں۔ مجموعی طورپر لائبریری میں ہاتھ سے لکھے اور مطبوعہ قرآنی نسخوں کی تعداد چھ سے زیادہ ہے