لڑکیوں کیلئے میڈیکل تعلیم گناہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 12:46 شام

ریاض (شفق ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے اور ملازمت کی اجازت دینے والے والدین کی مذمت کرنیوالے ایک سعودی مبلغ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سعید بن فروہ نامی سعودی مبلغ کیمطابق ایسا کرنیوالے والدین مرد و زن کے اختلاط کا اسباب بن رہے ہیں۔ طب کی تعلیم دینے والی ہماری جامعات محفوظ ہیں جہاں مرد و خواتین طالبات الگ الگ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر جنس کے طلبہ دو مختلف لیکچر ہالز میں تعلیم پاتے ہیں۔سعودی عرب میں سعید بن فروا کو امام مسجد اور مبلغ کے

عہدے سے الگ کرنیکا مطالبہ شدت پکڑ رہا ہے۔