شادی کے خواہش مند منشیات ٹیسٹ لازمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 17:23 شام

ریاض (شفق ڈیسک) سعودی حکومت نے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیر ملکیوں کے منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کی توثیق کر دی۔ سعودی خواتین سے سعودی عرب میں شادی کرنیوالے غیر ملکیوں کو منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا کہ حکومت نے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیر ملکیوں کے منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کی توثیق کر دی ہے۔ جسکا مقصد نشئی غیر ملکیوں کی سعودی خواتین سے شادی کی حوصلہ شکنی کرنا اور سعودی خواتین کو ایسے افراد سے شادی کے بعد پیش آنیوالے سماجی

مسائل اور دیگر مشکلات سے چھٹکارہ دلوانا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور کلینکس کو ہدایت کر دی گئی کہ آئندہ سے سعودی مرد یا خاتون سے شادی کے خواہش مند افرد کا منشیات کے استعمال بارے طبی ٹیسٹ لازمی ہو گا اور سعودی خواتین سے شادی کی اہلیت کی شرائط میں بھی اس میڈیکل ٹیسٹ کو شامل کر دیا گیا ہے۔