سعودی عرب نے تاریخ رقم کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 15:46 شام

ریاض (شفق ڈیسک) سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس نے طیارے بنانیوالی یورپی کمپنی ایئربس سے 80 اے 320 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کیمطابق یورپی کمپنی اور سعودی فضائی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ریاض میں ہوئے۔ فلائی ناس کے چیئرمین عائد الجیاد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں بتایا کہ معاہدے کے تحت فلائی ناس 80 اے 320 طیارے حاصل کریگی جبکہ اضافی طور پر 40 چھوٹے و درمیانی طیاروں کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ ناس ہولڈں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بندر الموہنا اور یورپین ایرواسپیس کمپ

نی کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ فواد عطار نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کی مالیت 8.6 ارب ڈالر ہے جبکہ بندر الموہنا کا کہنا ہے کہ فلائی ناس کیلئے نئے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ وقت کی ضرورت تھا تاکہ کمپنی مارکیٹ میں بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ طیاروں کی فراہمی کا عمل آئندہ برس تک شروع ہو جائے گا جو کم سے کم 2026ء تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب ائربس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے 80 نئے طیاروں جبکہ 20 موجودہ طیاروں کی تجدید کا معاہدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران نے بھی عالمی پابندی ختم ہونے کے بعد یورپی کمپنی ائربس سے پہلا مسافر طیارہ حاصل کیا تھا۔ ایران نے 2015ء میں جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کے بعد ائربس کو 189 نشستوں پر مشتمل 100 نئے اے 320 طیاروں کا آرڈر دیا تھا جنہیں وہ اپنی قومی فضائی کمپنی ایران ائر میں استعمال کریگا۔ اس سلسلے میں ائربس نے پہلا اے 320 طیارہ ایران ائر کے حوالے کر دیا ہے۔