ہر سعودی نوجوان کو ملٹری ٹریننگ دلانے کیلئے قانون سازی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 15:50 شام

 

ریاض (شفق ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہا کہ ہر سعودی شہری کو فوج میں لازمی بھرتی ہونا چاہیے۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الاالشیخ نے ہرشخص کیلئے فوج میں بھرتی کو لازمی قرار دینے کی حمایت کر دی اور ایک خاص عرصے کیلئے سعودی نوجوانوں کو لازمی طور پر ملٹری ٹریننگ دلانے کیلئے قانون سازی کی بھی خواہش ظاہر کی۔ ایک عرب اخبار کی رپورٹ کیمطابق یہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے کہ کسی اعلی مذہبی شخصیت کیطرف سے یہ بیان سامنے آیا کہ فوج میں بھرتی لازمی ہونا چاہیے اس بارے م

یں مفتی اعظم نے مزید کہا کہ اس بارے میں اسلامی دنیا کو بھی سعودی عرب سے تعاون کرنا چاہیے۔ نوجوانوں کی تربیت سے ملک کا دفاع مضبوط ہو گا خطے میں نوجوان اپنے ملک اور خطے کی حفاظت کر سکیں گے۔ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اگر مفتی اعظم کے اس بیان کو سعودی حکومت سنجیدہ لیتی ہے تو اس کو سعودی نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیلئے نئے قوانین بنانا پڑیں گے۔ موجودہ حالات میں جب حکومت سعودی عرب حوثی باغیوں سے جنگ لڑ رہا ہے اس بیان کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔