جدہ قدیم ترین کنویں کی دریافت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 15:11 شام

جدہ (شفق ڈیسک) قومی ورثہ (ایس سی ٹی ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ جدہ میں واقع ایک تاریخی مسجد کے احاطے میں ایک 160 برس قدیم کنواں دریافت ہوا ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کیمطابق، مذکورہ کمیشن کے ماہرین کی ٹیم جدہ کے ایک تاریخی علاقے میں واقع معمار مسجد میں آثار قدیمہ کی بحالی اور مرمت کیلئے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے اور اس دوران اس نے یہاں ایک کنواں دریافت کیا۔ یہ کنواں کسی دور میں مسجد کو پانی فراہم کرتا تھا اور اس کے ساتھ ہی ایک نہر بھی دریافت کی گئی ہے۔ اس بارے میں ایس سی ٹی ایچ کے مکہ ریجن کے ڈا

ئریکٹر، محمد العمری نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس مقام کا دورہ کیا۔ ابتدا میں انہوں نے اس کنویں کو مسجد کی بنیادوں کا حصہ سمجھا۔ محمد العمری کے مطابق، یہ کنواں معمار مسجد کے مشرقی حصے سے پانچ میٹر دور واقع ہے۔ کھدائی کرنے والی ٹیم نے کنویں سے ساری مٹی نکال کر پانی تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ کنویں کا قطر 1.6 میٹر اور پانی کی سطح تک گہرائی 3میٹر ہے۔ اس کنویں کو مقامی طور پر ’’المنقبی‘‘ کے نام سے مشہور پتھر سے تیار کیا گیا تھا، جس سے ماضی میں جدہ میں مکانات تعمیر کیے جاتے تھے۔ محمد العمری کا مزید کہنا تھا کہ یہ پتھر ساحل اور اس کے گردو نواح سے لائے گئے اور یہ کنواں قریب واقع تالاب سے جڑا ہوا ہے، جسے وضو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کھدائی کا عمل ابھی جاری ہے اور معمار مسجد کے احاطے میں موجود مزید اشیا بھی دریافت کی جا سکتی ہیں۔