سعودی عرب نے کلسٹر بم برآمد کر لئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 18:36 شام

 

برطانیہ (شفق ڈیسک) حکومت برطانیہ نے سعودی عرب کو بھاری مقدار میں کلسٹر بم فراہم کرنیکا اعتراف کیا ہے جنہیں یمنی عوام کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالون نے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ فلپ ہولوبون کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ حکومت برطانیہ نے، سعودی حکومت کیساتھ انیس سو چھیاسی میں ہونیوالے ایک معاہدے کے تحت، اسے بی ایل سات سو پچپن قسم کے پانچ سو کلسٹر بم فروخت کئے تھے۔ ادھر رکن پارلیمنٹ ٹام بریک نے کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کلسٹر بموں کی فروخت اور ان کا جن

گ یمن میں استعمال برطانیہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام سے سخت نالاں ہیں اور حکومت برطانیہ کو اس وحشیانہ جنگ میں سعودی عرب کیساتھ تعاون فوری طور پر بند کر دینا چاہیے۔ حکومت برطانیہ نے سن دوہزار دس میں کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس معاہدہ کے تحت حکومت برطانیہ اس بات کی پابند ہے کہ وہ اپنے تیار کردہ تمام کلسٹر بموں کو ناکارہ بنائے اور دیگر ملکوں کو اپنے ساختہ کلسٹر بموں کے استعمال سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔