ایس پی جواں سالہ بیوی کے قتل کا معمہ حل۔۔۔ مکروہ خاندانی رواج کی بھینٹ چڑھی،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 17:42 شام

فیصل آباد (مانیٹرنگ)ایس پی مدینہ ٹا ؤن کی بیوی کے قتل کی اصل وجوہات سا منے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق 4فروری کو جی او آر 1میں رہا ئشی ایس پی مدینہ ٹاؤن بقا ء محمد بگٹی کے بھا ئی محمدصا لح نے تھا نہ سول لا ئن مین رپٹ درج کروا ئی تھی کہ اس کی بھا بی شان بی بی نےواش روم میں جا کر خودکشی کر لی ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ ایس پی بقاء بگٹی کی شا دی وٹے سٹے پر ہو ئی تھی چند دن پہلے بقاء بگٹی کی بہن پر سسرا لیوں نے تشدد کیا تھا اور بگٹی قبیلے کی روایات کے مطا بق اسکا ایک کان کاٹ دیا تھا،جواب میں

ایس پی مدینہ ٹاون بقاء بگٹی کے اہل خا نہ بھی اس پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ بھی اپنی بیوی شان بی بی پر اس طرح تشدد کرے جبکہ ایس پی نے ایسا کر نے سے انکار کر دیا تھا۔ بقاء بگٹی کے بھا ئی( جو قا ئد اعظم یو نیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں) نے اپنی بھا بی پر تشدد کیا اور سر میں گو لی مار کر انہیں ابدی نیدی سلا دیا۔ ذرائع نے بتا یا ہے کہ ایس ایس پی رحیم یار خاں نے ضمن 2کے تحت لاش کو رحیم یار خان پہنچنے پر قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کروایا اس پوسٹمارٹم کی روشنی میں بقاء بگٹی کے بھائی کے خلاف تھا نہ سول لا ئن میں ایس پی مدینہ ٹا ؤن بقاء بگٹی کی مد عیت میں مقدمہ درج کیا جا ئے گا اور بعد میں ملزم محمد صا لح کو معاف کر کے صلح کر لی جا ئے گی۔